پاکستان سال 2022 کیلئے گروپ آف (جی)77 کا چیئر مین منتخب ہوگیا۔
ورچوئل فارمیٹ میں ہونیوالے گروپ آف77 اور چین کے 45 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو جی77 کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جی 77 کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جی 77 کے ممبران اور چین کا گروپ کی قیادت کیلئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جی 77 اور چین مقاصد کے حصول اور چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔
We are honored to be elected as the Chairman of the Group 77 for 2022.
We [Pakistan] will endeavor to work based on transparency, inclusivity & objectivity in promoting the common interests & objectives of the group. #PakistanG77Chair2022
https://t.co/VoelVsCjpB pic.twitter.com/BYIaLEnRWs— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) November 30, 2021
واضح رہے کہ جی 77 اقوام متحدہ میں 134 ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جو مختلف ممالک کو اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔