پاکستان ہندو کونسل نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے شری پنچ مکھی ہنومان مندر سولجر بازار کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کووڈ19 ویکسینیشن کیمپ لگانے کا انتظام کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اس سہولت سے فاٸدہ اٹھائیں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنومان مندر پر لگائے گئے کورونا ویکسینیشن کیمپ پر ہر پاکستانی شہری کا خیرمقدم کیا جائے گا، دو روزہ کیمپ دس اگست اور گیارہ اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments