پاکستان کے معروف کمنٹیٹر کو بھارت نے کمنڑی پینل میں شامل کرلیا

پاکستان کے اردو زبان کے معروف کمنٹیٹر طارق سعید کو بھارتی براڈ کاسٹر زنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے کمنٹری پینل میں شامل کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق طارق سعید ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی براڈ کاسٹرز کی جانب سے اردو اور ہندی میں رواں تبصرہ کریں گے۔ ان کے ساتھ کمنٹری پینل میں سابق بھارتی کرکٹر وی ای ایکس لکشمن،عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان سےاپنا سفر شروع کرنے والے طارق سعید مختلف چینلز کے لیے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

ان سے پہلے سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان،وسیم اکرم، شعیب اختر، انضمام الحق اور ہارون رشید بھارتی چینیلز کے لیے کام کرچکے ہیں۔طارق سعید پی ایس ایل میں بھی کمنٹری کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں