پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیرڈونلڈ آرمن کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار

پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیرڈونلڈ آرمن بلوم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ابھی تک امریکی حکومت نے پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کی تقرری کی باقائدہ منظوری نہیں دی ہے۔

امریکی حکومت کی باقائدہ منظوری کے بعد نامزد امریکی سفیر کے ایگریما کے لیے پاکستانی حکومت سے درخواست کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ بلوم کی بجایے کسی اور شخصیت کو بھی پاکستان میں بطور سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے، نئے نامزد امریکی سفیر کی پاکستان آمد میں 2 سے 3 ماہ تاخیرہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ روس کے بعد نامزد امریکی سفیر کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے آخر میں ایک اعلی سطح کے امریکی وفد کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ آرمن بلوم کی پاکستان میں بطور سفیر نامزدگی کا اعلان امریکی انتظامیہ نے کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر مارچ میں امریکا روانہ ہو جائیں گے، پاکستان میں نامزد امریکی سفیر کی تقرری کی منظوری میں تاخیر پاکستان کی جانب غیر سنجیدہ امریکی رویہ کی عکاس ہے۔

فی الوقت انجیلا ایگلر بطور ناظم الامور پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے معاملات دیکھ رہی ہیں جبکہ ڈونلڈ آرمن بلوم اس وقت تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہیں، جن کا خطے میں طویل تجربہ ہے، ڈونلڈ آرم بلوم کابل میں امریکی سفارت کار کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں