اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرض جون 2021 تک 38 ہزار 70 ارب روپے تک پہنچ گیا، سال 2019 سے ہر سال پاکستان کے قرض میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اندرونی قرض کل قرض کا 68 فیصد ہے، بیرونی قرض پاکستان کے کل قرض کا 32 فیصد ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کا قرض 31 ہزار 78 ارب روپے تھا، گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پاکستان کا قرض 5 فیصد بڑھا، گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں قرض کا حجم 36 ہزار 84 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا طویل المدتی قرض کل قرض کا 12 ہزار 29 ارب روپے ہے، پاکستان کے بانڈز کا قرض 15 ہزار 457 ارب روپے ہے، پاکستان کے ذمے سرمایہ کاری بانڈز کا قرض 14ہزار 950 ارب روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک نے پاکستان کے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کی۔