پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔