24 اکتوبر کی تاریخ دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کیونکہ اس دن پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جو موقع ملا اس نے اُس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا سو فیصد دیا اور سالوں سے طاری شکست کے جمود کو اس طرح توڑا کہ دنیائے کرکٹ کو ہلا کے رکھ دیا۔ٹی 20عالمی کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ پوری دنیا میں پاکستانی شائقین جیت کا جشن منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی مبارکباد اور میمز کی بہار ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ساتھی اوپنرمحمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک شاندار جیت سے ہمکنار کرایا ۔ محدود اوورزکے ورلڈ کپ میں بھارت کا 100 فیصد جیت کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پاکستان نے جب یہ ہدف عبور کیا تو دبئی اسٹیڈیم تماشائیوں کی تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔
کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے بلاک بسٹر میں پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ویرات کوہلی نے کپتان اننگ کھیلتے پوئے 57 رنز بنائے مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی20 میچوں میں 10 وکٹوں سے پہلی فتح کا ریکارڈ بنایا جبکہ بھارت کو بھی پہلی مرتبہ ٹی20 میچوں میں 10 وکٹوں سے ہار نصیب ہوئی۔
سوشل میڈیا پر بھی کرکٹ لورز کا جوش و خروش ،اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سے کچھ کم نہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو شاباشی اور مبارکبادوں کے ساتھ بھارت کی شکست کے بارے میں طرح طرح کے میمز شیئر کئے جا رہے ہیں۔ ٹوئیٹر پر پاکستان اوربھارت کے میمز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ جن میں سے وائرل ہونے والے کچھ میمز پیش خدمت ہیں ۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اوپنر ساتھی محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک شاندار جیت پر پہنچایا۔جس پر ویرات کوہلی اور نریندر مودی کی میم وائرل ہوئی ، کتنے آدمی تھے۔
اکشے کمار کے ان تاثرات نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔۔۔
ورلڈ کپ 2019میں آصف علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر اپنے تاثرات کی وجہ سے مشہور ہونے والے محمد صارم اختر کی بھارت سے میچ جیتنے کے بعد خوشی سے بھرپور تصویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔
ہار جاتا لیکن اتنا ذلیل ہوکر نہ ہارتا: انوشکا شرما
موقع کا فائدہ کیسے اٹھاتے ہیں یہ آج یہ پٹاخے بتائیں گے!!
۔RIP موقع!!
اس میچ کے بعد لوگ بغیر کسی مہنگائی کی فکر کئے اپنے بستروں پر جاکر آرام سے سوگئے۔۔
اس طرح کے بے تحاشہ میمز اور ٹوئیٹ سے انٹرنیٹ بھر پڑا ہے، ہم پاکستانی بار بار ان کو دیکھ کر اپنی خوشی دوبالا کررہے ہیں۔ لیکن یہ تو ابھی شروعات ہے، بھارت کیخلاف میچ کی پرفارمنس کو پورے ورلڈ کپ میں جاری رکھنا ہے۔ پاکستان کے تمام میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے بے پناہ دعائیں۔
سندس رانا