امریکی ویکیسن فائزر کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان کو 30 لاکھ 70 ہزارڈوزز عطیہ کی گئی ہیں، فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس کے تحت پاکستان کو دی گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 6 فیصد آبادی مکمل طور پرویکسینیٹ ہو چکی ہے، فائزر ویکیسن کے آنے سے پاکستان میں جاری ویکیسنیشن کے عمل میں تیزی آئے گی، امریکا پاکستان کوسفری ویکسین کاسب سےبڑاعطیہ دینےوالاملک ہے، اور یہ کھیپ ان 10 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جو امریکا نے پاکستان کو ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے مختص کیں، عطیہ کی گئی یہ ویکسین بین الاقوامی کوویکس پروگراموں کے تحت دی گئی ہے۔