پاکستان: کورونا سے 38 اموات، 3300 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے اور 3300 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44779 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3338 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29516 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4905 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار 403 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں