پاکستان کسٹمز انٹیلیجنس کی کراچی پورٹ پر کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ کچن کے برتنوں کے اندر لاکھوں مالیت کی انٹرنیشنل برانڈ کی شراب کی اسمگلنگ پکڑی گئی جبکہ چھاپے میں لاکھوں مالیت کی بیئرز کے کین بھی برآمد لرلیے گئے ہیں۔
کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیپ اسلام آباد کی کمپنی EN Rui Development کی ہے ۔
کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے بیرون ملک سے 2 کنٹینرز کی کراچی پورٹ کے انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پر تلاشی لی گئ تو کچن کی اشیا میں شراب اور بیئر ملی جبکہ کمپنی مالکان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کسٹمز انٹیلیجنس نے باوثوق ذرائع کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔