پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے ، پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے . بابر اعظم 85 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد وضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی .
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے صحیب مقصود آئے اور آتے ہی چھکوںچوکوں کی بھرمار کر دی اور 7 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،
فخر زمان نے جارحانہ انداز میں26 رنز اور محمد حفیظ نے 24 رنز بنائے.
پاکستان کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے اعظم خان نے 5 رنز بنائے اور آوٹ نہیںہوئے . عماد وسیم نے 3 رنز کی اننگز کھیلی.
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان اتنے بڑے ٹوٹل کا دفاع کر پائے گا یا نہیں؟
Load/Hide Comments