پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کورونا کا شکار

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کیلئے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان کی کراچی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ہیڈ کوچ اب آئندہ ہفتے کراچی پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں