افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان سےآنے والے سیب کے علاوہ کسی پھل پرٹیکس نہیں لے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ افغانستان کیلئے پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پھلوں کی درآمدات پرسیلز ٹیکس کو وزیر اعظم کی ہدایات پر ختم کیا گیا ہے۔