اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 3کروڑ ویکسین لگا دی گئیں ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی نے کہا ہے کہ پہلی ایک کروڑ ویکسین لگانے میں 113دن لگے ، دوسرے کروڑ میں 28اور تیسرے کروڑ میں صرف 16دن لگے ، کورونا ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔
Pakistan has crossed 3 crore vaccinations. The first crore took 113 days. The second 28 days and the 3rd only 16 days. Pace has rapidly increased. All 6 days this week were a record. 9 lakh 34 thousand vaccinations yesterday . In last 6 days 5 million vaccinations were done.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2021
اسد عمر نے کہا کہ اس ہفتے کے تمام 6دن نیا ریکارڈ بنا ، گذشتہ روز 9لاکھ 34ہزار افراد کوویکسین لگائی گئی ،گذشتہ 6روز میں 50لاکھ ویکسین لگائی گئیں