بیس ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوگئی ہے۔سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیوکیسز بتدریج کم ہورہے ہیں۔ شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔
پولیو کےقطرے نقصان دہ نہیں ۔ محفوظ ہیں۔انہوں نے عوام سے پولیو مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پولیو سے بچاوکےقطروں کے حوالے سے بےبنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔والدین سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے تمام مکتب فکر سے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیو سے متعلق اہم اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی کہ آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ رواں سال صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت کی تھی۔