پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے اور 2357 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2357 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 افراد انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔
Statistics 23 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,151
Positive Cases: 2,357
Positivity % : 4.89%
Deaths : 58
Patients on Critical Care: 4561— NFRCC (@NFRCCofficial) September 23, 2021
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 32 ہزار 595 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2688 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 605 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61558 ہے۔