پاکستان میں یومیہ انسداد کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ، ایک روز میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز ملک بھر میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد اب تک یومیہ لگائی جانے والی تعداد میں سے سب سے زیادہ ہے۔
گزشتہ روز ملک میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 30 Aug: 1,405,352
Total vaccine administered till now: 55,178,137
This is the highest single day vaccine administration done across the country! Keep it up Pakistan 🇵🇰— NFRCC (@NFRCCofficial) August 31, 2021
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔