اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 13 افراد انتقال کرگئے جبکہ 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,690 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,283,223 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہوگئی۔
Statistics 25 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,240
Positive Cases: 363
Positivity %: 0.88%
Deaths : 13
Patients on Critical Care: 998— NFRCC (@NFRCCofficial) November 25, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 772 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 774، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 554، بلوچستان میں 33 ہزار 458، گلگت بلتستان میں10ہزار 411اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 690 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 06 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 04، پنجاب میں 02 اوربلوچستان میں ایک مریض کوروناوائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,007 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7619، خیبرپختونخوا میں 5825، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 359 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 538 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,000 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 40 ہزار 995 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 240 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 363 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 796 ہزار 915 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔