پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، 418 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 421، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں