پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 516 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38430 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 516 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 ہلاکتیں ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28405 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 70 ہزار 322 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23982 ہے۔
Statistics 27 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,430
Positive Cases: 516
Positivity %: 1.34%
Deaths : 13
Patients on Critical Care: 1445— NFRCC (@NFRCCofficial) October 27, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 717 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 935 ہو گئی ہے۔