این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔
Statistics 8 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,709
Positive Cases: 449
Positivity %: 1.07%
Deaths : 09
Patients on Critical Care: 1235— NFRCC (@NFRCCofficial) November 8, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28547 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22733 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔