این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 8 ہلاکتیں ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
Statistics 10 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,128
Positive Cases: 554
Positivity %: 1.20%
Deaths : 8
Patients on Critical Care: 1167— NFRCC (@NFRCCofficial) November 10, 2021
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22958 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 433 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590 ہو گئی ہے