پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 842 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔
Statistics 22 Aug 21:
— NFRCC (@NFRCCofficial) August 22, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 53,527
Positive Cases: 3842
Positivity % : 7.1%
Deaths : 75
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56 ہزار 365، پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574، اسلام آباد میں 96 ہزار 30، بلوچستان میں 31 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 617 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 590، خیبرپختونخوا 4 ہزار 772، اسلام آباد 851، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 678 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔