پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 49 افراد انتقال کر گئے اور 2465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49553 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2465 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 49 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29877 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 91 ہزار 423 تک جا پہنچے ہیں۔
Statistics 16 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,553
Positive Cases: 2465
Positivity %: 4.97%
Deaths :49
Patients on Critical Care: 1534— NFRCC (@NFRCCofficial) February 16, 2022
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4792 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 517 ہو گئی ہے۔