پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں گزشتہ روزکوروناسے41افرادانتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55304 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29772 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں