پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے اور 2870 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51677 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد رہی۔
Statistics 17 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,677
Positive Cases: 2870
Positivity %: 5.55%
Deaths :40
Patients on Critical Care: 1495— NFRCC (@NFRCCofficial) February 17, 2022
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29917 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 94 ہزار 293 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4692 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 209 ہو گئی ہے۔