پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 33 افراد انتقال کر گئے اور 2400 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 33 ہلاکتیں ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29950 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 96 ہزار 693 تک جا پہنچے ہیں۔
Statistics 18 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,744
Positive Cases: 2400
Positivity %: 4.92%
Deaths :33
Patients on Critical Care: 1496— NFRCC (@NFRCCofficial) February 18, 2022
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3009 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہو گئی ہے۔