این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39,179 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 552 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 15 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28359 ہو گئی اور مجموعی کیسز12 لاکھ 67 ہزار 945 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24081 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 842 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 505 ہو گئی ہے۔
Statistics 23 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 39,179
Positive Cases: 552
Positivity %: 1.40%
Deaths : 15
Patients on Critical Care: 1648— NFRCC (@NFRCCofficial) October 23, 2021