پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 460 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41131 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 460 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 ہلاکتیں ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28638 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 80ہزار 822 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22501 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 336 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 683 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں