ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ

کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 788، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427، بلوچستان میں 33 ہزار 307، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 63 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں