اسلام آباد : ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی، ماہ جولائی میں مجموعی طورپرمہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نےماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی اور جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں8 فیصد رہی۔
شہروں میں اشیائے ضروریہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ٹماٹر 101.63 فیصد، پیاز 47.62فیصد ، آلو12.66فیصد اور سبزیاں 5.16 فیصدمہنگی ہوئیں۔
اعدادو شمار کے مطابق چینی ایک ماہ میں 4.33 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 3.16فیصد ، پیٹرول 8.51فیصد اور ڈیزل 5.32فیصدمہنگا ہوا۔
دوسری جانب دیہات میں چکن 12.95 ، دال مونگ 10.06 فیصداوردال ماش 2.41 فیصد سستی ہوئی جبکہ چینی 4.33 فیصد، خوردنی تیل 3.16اور کوکنگ آئل 2.27فیصد مہنگا ہوا ہے۔