پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 597کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 37 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار36، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 985، خیبر پختونخوا 6 ہزار 133، اسلام آباد 999، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 771 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں