پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 912 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 912 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔
Statistics 8 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,619
Positive Cases: 912
Positivity %: 1.99%
Deaths : 26
Patients on Critical Care: 2763— NFRCC (@NFRCCofficial) October 8, 2021
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 56 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 56 ہزار 233 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1633 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 84 ہزار 527 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 43648 ہے۔