پاکستان میں سینما کھولنے کی اجازت ملنے پر فہد مصطفیٰ خوش ہوگئے

معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت ملنے کا اعلان سُن کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سےشیئر کیے گئے سینما گھروں کے کھلنے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے ’واہ واہ‘ لکھا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت کا کل اعلان کیا گیا تھا۔

فواد چوہدری کی جانب سے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد سینما گھروں کے کھلنے سے متعلق نوٹیفیکیشن شیئر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں