بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما کے ہم شکل کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِگردش ہے۔
شیراز حسن نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی تصویر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر راولپنڈی کے علاقے صدر میں لی گئی ہے۔
Who said Pakistan is not safe for visiting international cricketers?
Just saw star Indian player Rohit Sharma, enjoying a glass of Aalu Bukhara (plum) sharbat at Rawalpindi's saddar.(Photo: Mukhtar Aziz Kansi) pic.twitter.com/GN1gG8N2jT
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 27, 2021
شیراز حسن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کس نے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ نہیں ہے؟ ابھی بھارتی کرکٹر روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے۔
تاہم یہ تصویر ٹوئٹر سمیت فیس بک اور انسٹارگرام پر بھی خوب وائرل ہوئی یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا اور اس شخص کو روہت شرما کا ہمشکل قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے حوالے سے بات کی جائے تو بھارتی مداح اس موازنے پر کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیے تاہم پاکستانیوں نے اس شخص کو کافی حد تک روہت شرما کا ہم شکل کہا۔
https://twitter.com/the90s_kid/status/1442528804740554756?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1442528804740554756%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F265182-
He needs the sharbat. MI haar rhi h to pressure handling ke liye jaruri h😂
— SR⚡️ (@orngebellpepper) September 27, 2021