پاکستان میں‌کورونا وائرس سے مزید 47 جانیں لے لیں، 3914 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کر گئے اور 3914 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54638 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29648 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5459 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 59 ہزار 757 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں