پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا۔
رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔
پی ایس ایل نے سب سے پہلے یہ ترانہ ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جس کے کچھ دیر بعد دیگر پلیٹ فارمز پر اسے ریلیز کردیا گیا۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس گانے کو دکھ چکے ہیں۔
آفیشل سانگ 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کیلئے آفیشل سانگ گایا ہے۔