پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی مندی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں 36 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔آج(منگل کو)جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار923 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں کاروبار کا مثبت رحجان بھی رہا اور اس دوران 100 انڈکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔تاہم جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار887 کی سطح پر تھا۔