پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے افغان بستی میں المصطفٰی میڈیکل ہسپتال کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں 450سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر یومِ آزادی کے مناسبت سے بچوں کےلیے جھولوں، بچیوں کے لیے چوڑیوں اور مہندی کے اسٹالز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے 14اگست اور محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے افغان بستی نزد نادرن بائی پاس میں ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
دورانِ آپریشن پولیس اور رینجرزنے گھرگھر تلاشی کے دوران افغان بستی سے متعدد جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیرلائسنس یافتہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کو منشیات بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے رینجرز کی جانب سے علاقے میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور سماجی خدمات کے لیے کیئے گئے اقدامات کو سراہا۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments