گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید83افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3902نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں60،537کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 89ہزار 234 ہوگئی۔
Statistics 8 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 60,537
Positive Cases: 3902
Positivity % : 6.44%
Deaths : 83— NFRCC (@NFRCCofficial) September 8, 2021
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چارلاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں چار لاکھ پانچ ہزار پانچ ، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔