پاکستان بھر میں‌مزید 79 افراد ہلاک، 3980 کیسز مثبت آئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں