این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کے داخلے کی اجازت دے دی.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میںداخلے کی اجازت دے دی ہے . مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل دوطرفہ سیریز میںشرکت کے لیے 11 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی.
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںشیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی 20 میچز کے لیے کل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میںداخلے کی اجازت ہوگی. سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز، 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے. پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 25، 26 ،29 ستمبر جبکہ باقی دو 1 اور 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے.
یاد رہے کہ صرف کورونا ویکسین کی مکمل خوارکوں والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میںداخلے کی اجازت ہوگی.
پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی پالیسی کا جلد اعلان کرے گا.