انقرہ: پاکستان اور ترکی کے درمیان ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکی کی اکلی فلمز کے پروڈیوسر ایمری کونوک نے پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا ۔
ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈکے مطابق ایمری کونوک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔
Turkey, Pakistan to co-produce series on revered Muslim general Saladin @TRTWorld https://t.co/mx5o8bSQyV
— Emre KONUK (@emrekonukk) August 22, 2021