پاکستان اور برطانیہ کے درمیان غیرقانونی تارکین کو واپس لینے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری برطانوی وزارت داخلہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک میں غیر قانونی تارک وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد معاہدے پر سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی اور پاکستانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کرمنل ریکارڈ شیئر کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں