پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روزکاروبارکا منفی رجحان

شرح سود میں اضافےکے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 584 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 363 پر بند ہوا ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 87 ارب روپےکم ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ ویلیوایشن شرح سود اضافے کو ایڈجسٹ کررہی ہے، نومبر کے پہلے روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 63 ارب روپے تھی جو آج بندش پر 7 ہزار 627 ارب روپے ہے۔

آج شیئرز بازار میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں