پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں127 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 127 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 83 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 17کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 57 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہوکر 7704 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں