پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 107 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 528 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.19 سے بڑھ کر 168.72 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/PIFul8ztCx pic.twitter.com/dn5Tdx7ngK
— SBP (@StateBank_Pak) September 20, 2021