پاکستان آرمی کے زیر اہتمام پیسز گیمز کا دوسرا روز

پاکستان آرمی کے زیر اہتمام جاری پیسز گیمز کا آج دوسرا روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پل اپس کے مقابلے جاری ہیں ، مقابلوں میں پاکستان سمیت 11 ممالک کے فوجی جوان شریک ہیں۔

پل اپس مقابلوں میں پاکستان آرمی کی عمدہ کارکردگی رہی ، مقابلوں میں 11ممالک کے 101 فوجی جوان شریک ہیں۔

مقابلے میں پاکستان ،عراق ، اردن ،فلسطین ،سری لنکا ، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے جوان شریک ہیں۔

واضح رہے کہ مصر، انڈونیشیا، جاپان اور میانمار آبزرور کی حیثیت سے ایونٹ میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں