انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.41 سے کم ہو کر 175.52 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/0wOjMmWDHU pic.twitter.com/HDR2Yuqdnj
— SBP (@StateBank_Pak) February 3, 2022
واضح رہے کہ ٹریڈ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 176.41 سے کم ہو کر 176.10 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
گزشتہ روز کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان بارے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو فوری ایک ارب ڈالر جاری ہوں گے جبکہ مزید ایک ارب کے اجرا سے قرض پروگرام کی جاری شدہ رقم 3 ارب ڈالر بن جائے گی۔