آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے۔
باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان اہلخانہ کو اپنے ہمراہ یو اے ای لے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ 17اکتوبر سے 14نومبر تک يو اے ای اور عمان میں کھيلا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی